ایک نیوز :بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ اگر وہ خود ریئلٹی شو بگ باس میں گئے تو اپنے دوستوں کو بھی اپنے ساتھ اس میں لے جانا چاہیں گے۔
View this post on Instagram
بگ باس سے متعلق نیا پرومو سوشل میڈیا پر شیئر ہوا جس میں سلمان خان نے بگ باس میں خود کے جانے سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں سیمی گریوال کو سلمان خان کا انٹرویو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سیمی گریوال سلمان خان سے پوچھتی ہیں کہ اگر آپ بگ باس کے گھر میں جانا چاہیں تو اپنے ساتھ کسے لے کر جانا چاہیں گے؟ اس پر سلمان خان نے سنجے دت اور شاہ رخ خان کا نام لیا۔
تھوڑا وقفہ لے کر سلمان خان نے کترینہ کیف کا بھی نام لیا جس پر سیمی کا کہنا تھا کہ ’میں یہ نام سننے کا انتظار کر رہی تھی۔‘