لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی کرنے کے باوجود نتائج جاری

لاہوربارایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی کرنے کے باوجود نتائج جاری
کیپشن: Despite the postponement of Lahore Bar Association elections, the results continue

ایک نیوز:پنجاب بارکونسل نےدھاندلی کےالزامات پرلاہور بارایسوسی ایشن کےانتخابات 23 جنوری تک ملتوی کئے۔قائم مقام صدربابروحیدنےلیٹردکھایا،الیکشن بورڈ نےانکارکرتے ہوئےرزلٹ جاری کردیا۔پنجاب کی دیگربارز میں بھی دھاندلی پرالیکشن ملتوی کئےگئے۔

تفصیلات کے مطابق وکلا کےدھاندلی کے الزامات کے بعد لاہور سمیت دیگربارزایسوسی ایشن انتخابات ملتوی کئے گئے۔مبر پنجاب بار کونسل بابر وحید کو نگران صدر لاہور بارایسوسی ایشن مقرر کردیاگیا۔چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل رانا سیف اللہ خان نے آرڈر جاری  کیا۔

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کاکہنا ہے  انتخاب میں ووٹرز کو آزادانہ حق استعمال کرنے نہیں دیا گیا۔انتخابی عمل کو ہر 30 منٹ بعد روکا جاتا رہا۔چیئرمین الیکشن بورڈ اور انکے ساتھی صاف و شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہے۔

پنجاب بارکونسل کاانتخاب ملتوی کرنے کے باجودلاہوربارالیکشن کے نتائج جاری کئے گئے۔راناانتظارحسین3046ووٹ لےکرصدر،آصف امین گورئیہ 2057 ووٹ لے کرنائب صدر،سیکرٹری کی نشست پرملک کفیل کھوکھرنے3ہزار46ووٹ حاصل کیے۔عمرواڑئچ 2433 ووٹ لےکرسیکرٹری،طاہرہ شاہین 2352 ووٹ لےکرفنانس سیکرٹری منتخب ،نائب صدرماڈل ٹاؤن کی سیٹ پرہادی حسین بھٹی کوبھی کامیاب قراردیاگیا۔

منکیرہ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا مرحلہ مکمل کرلیاگیا۔ 61ووکلا نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔  مگسی گروپ کے پینل نے میدان مار لیا امیر خان مگسی ایڈووکیٹ 32 ووٹ لیکر صدر جبکہ سید قلب عباس 32 ووٹ لیکر منکیرہ بار کے جنرل سیکرٹری منتخب  ہوئے۔مگسی گروپ کی کامیابی پر ووکلا کا جشن مٹھائیاں تقسیم کیں۔چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری محمد حنیف ایڈووکیٹ نے امیداروں کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

 تحصیل بار ایسوسی ایشن عیسیٰ خیل کے انتخابات میں محمد اقبال خان لوہان خیل ایڈووکیٹ صدر،زوہیب اشفاق خان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

چوبارہ بارایسوسی ایشن کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیاگیا۔چودھری اعجاز احمد سندھو ایڈووکیٹ 26ووٹ لے کر صدر چوبارہ بارایسوسی ایشن منتخب ہوگئے۔نومنتخب صدرچودھری اعجاز احمد سندھو کے مدمقابل ملک منظور آرئیں نے 15ووٹ حاصل کئے۔ملک ارشد 25ووٹ لے کر سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جیت کے جشن میں وکلا نے ایک دوسرےکو مبارک باد دی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔

بورےوالا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ہمایوں شکیل چیمہ 263ووٹ لیکر صدر،راحیلہ منور362ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکرٹری،کاشف امین سلدیرہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔

  قصور میں ہونے والےڈسٹرکٹ بار 2023-24  کے الیکشن مبینہ دھاندلی کے باعث ملتوی کر دئیے گئے۔ بار الیکشن  میں 2172وکلاء نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا تھا ۔ممبر قصور بار کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے قصور بار کے الیکش شفاف طریقہ سے نہیں ہوپارہے ۔قصور بار کے الیکشن کے دوران وکلاء کے ایک گروپ کی جانب سے ووٹر وکلاءمیں پیسے تقسیم کرنے کا انکشاف ہوا ۔جس پر مبینہ طور پر ووٹ خریدے جانے کی کوشش پر الیکشن ملتوی کردیا گیا ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ  بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں وکلا کی ہنگامہ آرائی کے بعد  چیئرمین الیکشن بورڈ نے پولنگ کا عمل روک دیا۔اتفاق گروپ اور اتحاد گروپ کے وکلاء کے درمیان     جھگڑا کے باعث پولنگ بند ہوئی ۔