شیخوپورہ،اوباش کی محنت کش کی بیٹی کیساتھ اغوا کےبعد زیادتی 

Jan 14, 2023 | 18:08 PM

ایک نیوز:شیخوپورہ میں اوباشوں  نے غریب محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاملزمان 16 سالہ سعدیہ کو اغوا کر کے اپنے ایک دوست کی حویلی میں لے گئے تھے۔

متاثرہ سعدیہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان زیادتی سے انکار پر میری معصوم بیٹی کے جسم پر بلیڈ سے کٹ لگاتے اور تشدد کرتے رہےمحنت کش باپ اپنی بیٹی کی تلاش کے لئے تھانہ بھکھی پولیس کے پاس گیا تو تین گھنٹے ایس ایچ او کے کمرے کے باہر بیٹھا رہا مگر کسی نے شنوائی نہیں کی تھانہ بھکھی پولیس نے عدالت کی مداخلت پر صرف  اغواء کا مقدمہ درج کیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ  بھکھی پولیس کا اے ایس آئی ناظم  چھاپے مارنے کے لئے پیسے مانگتا تھا تاہم ملزمان کے چنگل سے لڑکی بھاگ کر اپنے گھر پہنچ گئی اور اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان سنائی۔اب پولیس میڈیکل کروانے کے لئے بھی پیسے مانگ رہی ہےمتاثرہ لڑکی اور اسکے بے بس والدین نےاعلی پولیس حکام سمیت چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

مزیدخبریں