مس یونیورس 2023 کا فائنل آج ہوگا

Jan 14, 2023 | 17:58 PM

ایک نیوز: مس یونیورس مقابلوں کے جج 71ویںمس یونیورس نئے سال 2023کے لئے دنیا کی خوبصورت ترین حسینا کا انتخاب کریں گے۔فائنل میں16ملکوں کی حسینائیں شرکت کریں گی۔

 مس یونیورس آرگنائزیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ مقابلے ادارے کی نئی مالک تھائی لینڈ کی کمپنی جے کے این گلوبل میڈیا پبلک کمپنی کے زیر اہتمام منعقد ہو رہے ہیں۔ مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں 86ملکوں کی منتخب کردہ حسیناؤں نے حصہ لیا تھا۔ جن میں سے مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے اب فائنل کے لئے 16حسیناؤں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے جومقامی وقت کے مطابق آج شب 10بجےنیو اورلینزکے ارنسٹ ۔این میموریل کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گا۔ فائنل کے دوران چار مرحلوں سے گزارنے کے بعد مس یونیورس کا انتخاب ہوگا۔

مزیدخبریں