ایک نیوز :تحریک انصاف کی منحرف رکن صوبائی اسمبلی مومنہ وحید کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کی تصاویر اور پوسٹرز کو نذر آتش کیا ۔
تفصیلات کےمطابق انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن نے مومنہ وحید کےگھر کے باہراحتجاجی مظاہرے میں ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کےپوسٹرز اور تصاویر کو آگ لگائی۔مظاہرین نے احتجا ج کے دوران ہاتھ میں لوٹے پکڑ رکھے تھے اور لوٹے لوٹے نا منظور کے نعرےلگاتے رہے ۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ مومنہ وحید نے عوامی من مینڈیٹ سے کھلواڑ کیا، عمران خان سے غداری برداشت نہیں کرینگے۔
واضح رہے کہ مومنہ وحید نے پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے سے انکار کیا تھا،وہ اعتماد کے ووٹ کے دن اسمبلی بھی نہیں آئی۔