سید سلطان شاہ 1 بار پھر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کےچیئر مین منتخب

سید سلطان شاہ 1 بار پھر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کےچیئر مین منتخب

ایک نیوز: لاہور میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا انتخابی اجلاس ہو ا جس میں سید سلطان شاہ ایک بار پھر  چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔  
رپورٹ کے مطابق  پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات لاہور میں منعقد ہوئے جس میں سید سلطان شاہ آئندہ 3سال کے لئے پی بی سی سی کے چیئرمین دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں۔ سید سلطان شاہ اس سے قبل بھی چیئرمین رہ چکے ہیں۔ محمد الیاس ایوب کو وائس چئرمین اور علی دینو ڈائریکٹر ایڈمن منتخب کیا گیاہے۔  تمام ممبران تین سال کے لئے منتخب ہو ئے ہیں۔

سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ وہ بلائنڈ کرکٹ کی مزید ترقی کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے اور ان کے آئندہ دو ر میں بھی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم مزید کامیابیوں کی منازل طے کرے گی ۔

واضع رہے کہ سید سلطان شاہ آئندہ کو پہلے بھی  3سال کے لئے پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل  کے نئے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ سید سلطان شاہ کے دور میں پاکستان نے 2022 میں بھارت کو ہرا کر سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ سیریز جیتی تھی۔

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کو بھارتی ویزہ نہیں دیا گیا تھا جس پر چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی 20 کرکٹ کی نمبر ون رینکنگ ٹیم ہے اور بھارت نے ہمیں ورلڈ کپ جیتنے سے محروم رکھا۔ چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارتی میڈیا کی گمراہ کن خبر کی مذمت بھی کی تھی۔