ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب کی بھیجی گئی ہدایت پر گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیے۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کے نوٹیفکیشن پر دستخط کردیے ہیں۔ جس کے بعد اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی جانب سے دو دن قبل اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی گئی تھی۔ جس پر انہوں نے آج دستخط کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے۔ اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن بعد پنجاب میں عام انتخابات ہوں گے۔