ویڈیو: لڑکی نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں زہریلا کوبرا پکڑ لیا

ویڈیو: لڑکی نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں زہریلا کوبرا پکڑ لیا

ایک نیوز: بھارت میں ایک لڑکی نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک انتہائی زہریلے کوبرا کو پکڑ کر اسے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پلاسٹک کے ڈبے میں بند کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں سانپ کو اس کی دم سے پکڑنے کے بعد اسے قابو کرنے اور اسے پلاسٹک کے ڈبے میں ڈالنے اور اسے مضبوطی سے بند کرنے میں لڑکی کی جرات مندانہ مہارت کو دیکھا جا سکتا ہے۔ لڑکی نے خطرناک کوبرا سے نہ صرف خود کو بچالیا بلکہ اس نے دوسرے لوگوں کو بھی سانپ سے محفوظ کرلیا۔

جرمن شہر ہیرنے کے باسیوں کو قریب ایک ہفتے تک خوف میں مبتلا رکھنے والے زہریلے کوبرا سانپ کو پکڑ لیا گیا۔ سانپ پکڑنے کے ماہر رونالڈ بائنر جب کوبرا کو زندہ پکڑ کر پلاسٹک کے ڈبے میں لے کر باہر آئے تو مقامیوں نے تالیاں بجا کر ان کا اسقتبال کیا۔ زہریلے کوبرا کو آخر کار فائر برگیڈ کی گاڑی میں رکھ کر لے جایا گیا تو سب نے سکھ کا سانس لیا جن میں رہائشی بھی شامل تھے۔ سوا پانچ فٹ طویل کوبرا سانپ وفاقی جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر ہیرنے میں دیکھا گیا تھا۔ اپارٹمنٹ کی سیڑھیوں میں موجود سانپ کی واحد تصویر کولن بلیک نے کھینچی تھی۔بلیک اور اس کی پارٹنر لیزا ماری نے اس زہریلے سانپ کو دیکھتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے کو اطلاع دی لیکن اس دوران کوبرا وہاں سے غائب ہو گیا تھا۔کوبرا سانپ کے فرار ہونے اور اس کی تلاش کی ناکام کوششوں کے دوران نہ صرف چار فلیٹس پر مشتمل عمارت کے مکین بلکہ شہر کے دیگر علاقوں کے لوگ بھی خوفزدہ ہو گئے تھے۔ رہائشی عمارت اور اس کے ارد گرد کے رہنے والے افراد کو دیگر جگہوں پر منتقل کر دیا گیا اور اس جگہ کو عام افراد کی آمد و رفت کے لیے بھی بند کر دیا گیا تھا۔