ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ ملنے اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ن لیگ کے قائد نواز شریف نے لیگی صوبائی قیادت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے ذمہ داروں کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی،نواز شریف نے چیف آرگنائزر مریم نواز کو پارٹی کی تنظیم نو کی ہدایت کر دی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی سے کالی بھیڑوں اور دوغلی پالیسی پر عمل کرنے والوں کو باہر نکالا جائے۔آئندہ صوبائی انتخابات میں ٹکٹیں پارٹی کے مخلص،متحرک اور فعال کارکنوں کو دی جائیں،پارٹی کے مخلص لیکن ناراض کارکنوں کو فوری طور پر منایا جائے اور ان کے تحفظات دور کئے جائیں،مریم نواز جلد وطن واپس پہنچ کر پارٹی کی تنظیم نو کو شروع کریں۔