ایک نیوز: تائیوان سے سنگاپور جاتی پرواز کے دوران طیارے میں موبائل کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ تائیوان سے سنگاپور مسافروں کو لیکر جا رہا تھا کہ مسافر کے موبائل کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگ گئی آگ لگنے سے کیبن میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن آگ لگنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ’ٹویٹر‘ صارفین نے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی جوعوامی توجہ کا مرکز ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوران پرواز ایک مسافر کے موبائل کی بیٹری پھٹ گئی جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔ موبائل کی بیٹری پھٹنے کی وجہ سے مسافر کو آگ لگ گئی۔ اس وقت وہ پرواز کرتے طیارے میں موجود تھا،مسافر کوآگ لگنے کےواقعے پر تمام مسافر خوف زدہ ہوگئے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ اس واقعے میں دوران پرواز جس موبائل فون کو اچانک آگ لگی تھی وہ کس کمپنی کا بنایا ہوا یا کون سے ماڈل کا تھا۔
A power bank exploded in the cabin and panic began.
— David Kime (@CyberRealms1) January 13, 2023
On the Taiwan-Singapore flight, a power bank exploded on the plane and a fire started, which was quickly extinguished. 2 people were injured.
Cabin crew were very calm putting it out.#aviation pic.twitter.com/iXebD41blQ
واضع رہے کہ سری لنکا کی فضائی کمپنی کے ایک مسافر طیارے میں بھی دوران پرواز ایک موبائل فون کی بیٹری کی وجہ سے اچانک آگ لگی گئی تھی جسے طیارے کے عملے نے پوری کوشش کر کے فوراﹰ بجھا دیا۔ جس سے طیارہ فضا میں کسی بڑے حادثے سے بچ گیا۔اس طیارے میں عملے کے ارکان کے علاوہ 202 مسافر بھی سوار تھے۔ اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔
یہ آگ مسافروں کی سیٹوں کے اوپر دستی سامان کے لیے بنے لاکرز میں لگی تھی۔ ایک موبائل فون کی بیٹری نے کافی گرم ہو جانے کے بعد اچانک آگ پکڑ لی۔ عملے کے ایک رکن نے جب اس لاکر سے دھواں نکلتا دیکھا تو فوری طور پر اس آگ کو بجھا دیا جس سے ہوائی جہاز میں سوار سینکڑوں افراد کی جانیں محفوظ رہیں۔