کراچی: بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل شروع

Jan 14, 2023 | 12:36 PM

ایک نیوز: کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹاف کو سامنا کی ترسیل کا عمل شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں پولنگ سٹاف کو انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ انتخابی سامان کی پولنگ سٹاف کو فراہمی کے عمل کی نگرانی ڈی سی ملیر نے خود کی۔ 

اس موقع پر ڈی سی ملیر کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کے شروع اور ختم ہونے تک عملے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈی سی ملیر  نے خود   انتخابی سامان کی ترسیل  کے عمل  کی نگرانی کی۔

دوسری جانب کراچی اور حیدرآباد میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کل 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

سندھ حکومت کے خط میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتاہے لہٰذا سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں۔

اس سے قبل قومی سلامتی کے اداروں نے بھی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شدید سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 15 جنوری کا انتخابی مرحلہ ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں حساس اداروں کا اجلاس جمعہ کی شام منعقد ہوا جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

مزیدخبریں