پنجاب انتخابات،امیدوار فائنل کرنے کیلئےراناثناءاللہ لندن طلب

پنجاب انتخابات،امیدوار فائنل کرنے کیلئےراناثناءاللہ لندن طلب
کیپشن: پنجاب انتخابات،امیدوار فائنل کرنے کیلئےراناثناءاللہ لندن طلب

ایک نیوز: نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور صوبے میں ہونے والے ممکنہ انتخابات کے تناظر میں طلب کیا ہے،نواز شریف نےرانا ثناء اللہ کو پنجاب کے تمام صوبائی حلقوں کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست بھی ساتھ لانے کی ہدایت کردی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو لندن طلب کر لیا ہے،رانا ثناء اللہ کا آئندہ چند روز میں لندن روانگی کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نےپارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب اور کے پی کے انتخابات میں بھرپور تیاری کریں،جنرل انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔مریم نواز پنجاب اور کے پی کے انتخابی مہم کو لیڈ کریں گی۔