ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کو بڑا عدالتی ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
واثق قیوم عباسی کے وکیل علی بخاری ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی ضمانت منظور کرلی۔ واثق قیوم عباسی کی دس ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت کنفرم کردی گئی۔
یاد رہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم پر اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔