نگران سیٹ اپ کامعاملہ،عمران خان کی لیڈر شپ کےاجلاس میں اہم فیصلے

Jan 14, 2023 | 11:42 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پنجاب کااسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران سیٹ اپ کا معاملہ،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے مرکزہ لیڈرشپ کا اجلاس بلالیا۔

ذرائع کے  مطابق اجلاس میں  نگران سیٹ اپ کے لیے ناموں پر حتمی مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں دیئے گئے ناموں پر وزیراعلیٰ پرویزالہی سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

عمران خان کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی آئندہ کی حکمت عملی کا انتظار  ہے جس کے بعد عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد شہباز شریف کو صدر مملکت اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا معاملہ بھی نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کریں گے اور آج ہی کے پی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنرکو بھجوائے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب آج کسی بھی وقت اسمبلی توڑنےکی ایڈوائس پردستخط کردیں گے کیونکہ وزیراعلیٰ  پنجاب نے جمعرات کی رات 10 بجکر 10 منٹ پر اسمبلی توڑنےکی سمری بھجوائی تھی، وزیراعلیٰ کی سمری کا 48 گھنٹوں کا آئینی وقت آج 10 بجکر 10 منٹ پر ختم ہوجائے گا، اگر گورنر آئینی طور پر درج وقت پر دستخط نہیں کرتے تو اسمبلی آئینی طور پر تحلیل تصور ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پی ٹی آئی قیادت آج کے اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے نگراں سیٹ اپ سے متعلق بھی مشاورت کرے گی۔

مزیدخبریں