ایک نیوز: حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے بعد پنجاب اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہو جائے گی۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) الیکشن سے بھاگنے کی بجائے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مقابلہ کرے۔پی ڈی ایم کراچی بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔
مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن اور اس کے بعد تھریٹ الرٹ آ جاتا ہے، الیکشن کمیشن بھی فوراً ان کے خط پر اجلاس بلا لیتا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس دیوار میں اپنا سر ماریں۔
اس وقت PDM کراچی بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کے لیے باؤلی ہوئی پھر رہی ہے. پہلے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن، اس کے بعد تھریٹ الرٹ اور الیکشن کمشن بھی فوراً ان کے 'خط' پر اجلاس بلا لیتا ہے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 14, 2023
کہنے کو یہ سیاسی جماعتیں ہیں لیکن عوام سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ الیکشن سے بھاگ رہی ہیں.