ایک نیوز: وزارت داخلہ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کے دوران ایف سی کی تعیناتی کی ہدایت کردی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران سکیورٹی کےلیے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ایف سی کی تعیناتی کی ہدایت کی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ایف سی کی تعیناتی کی تاریخ اورعلاقہ، سندھ حکومت، الیکشن کمیشن اور فرنٹیرکانسٹیبلری سےمشاورت سےطےکریں۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو کی جانب سے اسٹیٹک تعیناتی سے انکار کے بعد الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنزپرفرنٹیرکانسٹیبلری کی اسٹیٹک تعیناتی کی درخواست کی تھی۔