ایک نیوز :لاہور عمران خان حملہ کیس کی جے آئی ٹی کے تمام ممبران رپورٹ مکمل ہونے سےقبل ہی الجھ گئے ایک دوسرے پر الزامات ایڈیشنل آئی جی خرم شاہ سمیت چار ممبران نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو تفتیش میں جانب دار قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ غلام محمود ڈوگر نے دیگر ممبران پر کیس خراب کرنے کا الزام لگا دیا ۔ غلام محمود ڈوگرنے باقی ممبران پر خفیہ معلومات ، سوشل میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا کو دیکر کیس خراب کرنے کا الزام عائد کیا سی سی پی او لاہور کی جے آئی ٹی ممبران کے خلاف ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو رپورٹ پیش کر دی۔ ایک روز قبل جے آئی ٹی کے چاروں ممبران نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے خلاف محکمہ داخلہ اور چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا تھا ۔
دوسری جانب غلام محمود ڈوگرنے جے آئی ٹی ممبران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی سفارش کر دی ایس پی احسان اللہ چوہان نے جان بوجھ کر 15 روز تک جوائن نہیں کیااحسان اللہ چوہان سے کہا ملزم سے تفتیش کرو مگر ایک بار بھی نہیں گئے ایس پی احسان اللہ نے بھی ثبوتوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کی سابق تفتیشی افسر انسپکٹر سوہدرہ امتیاز کے ثبوتوں کو بدلنے کی کوشش کی۔ سربراہ جے آئی ٹی ایس پی احسان اللہ تفتیش میں مزاحمت کرتے رہے اور بضد تھے کہ شوٹر ایک ہے۔