سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی پر 16 لاکھ ڈالر جرمانہ

Jan 14, 2023 | 00:12 AM

ایک نیوز: نیویارک کی عدالت کے جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاروباری کمپنی پر ٹیکس فراڈ کے الزام میں 16 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔

تین دن قبل مین ہیٹن کی عدالت کے جسٹس ہوان مرکین نے ٹرمپ فیملی کیلئے نصف صدی سے کام کرنے والے سابق چیف فنانشل افسر کو 5 مہینے قید کی سزا سنائی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا اس کیس سے متعلق کہنا ہے کہ ان کو اور ان کی سیاست کو ناپسند کرنے والے ڈیموکریٹس نے ان کے خلاف یہ کیس بنوایا ہے۔

مزیدخبریں