چاہت فتح علی خان کے ساتھ میرا کی انٹری   نے دھوم مچادی  

Feb 14, 2025 | 20:19 PM

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر اپنی منفرد گلوکاری اور مزاحیہ انداز سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان اور پاکستانی اداکارہ میرا کی ایک دلچسپ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور ناظرین اسے دیکھ کر بے حد لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

چاہت فتح علی خان، جو کہ پاکستانی سوشل میڈیا سنسیشن بن چکے ہیں، نے 2024 میں اپنے وائرل گانے ‘بدو بدی‘ کے ریمیک سے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھوا تھا۔

 یہ گانا صرف ایک ہفتے میں 27 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا تھا، تاہم یوٹیوب نے کاپی رائٹ مسائل کی وجہ سے ویڈیو کو ہٹا دیا۔

اس کے باوجود، اس گانے نے چاہت کو بین الاقوامی سطح پر مقبول بنا دیا اور ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

حال ہی میں، چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اداکارہ میرا جی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دونوں خوشگوار موڈ میں ہیں اور میرا جی چاہت کے ہمراہ ”بدو بڑی“ گانے پر دلچسپ پرفارمنس دے رہی ہیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کیے اور بعض نے تو دونوں کو شادی کا مشورہ بھی دے ڈالا، ویڈیو کو دیکھنے والوں نے کہا کہ ’دونوں کی جوڑی بہت خوبصورت لگ رہی ہے‘۔

چاہت فتح علی خان کی گلوکاری اور ان کے مزاحیہ ویڈیوز نے انہیں سوشل میڈیا پر بےحد مقبول بنا دیا ہے، اور ان کی ہر ویڈیو مداحوں کو محظوظ کرتی ہے۔

مزید برآں چاہت نے اعلان کیا ہے کہ وہ گلوکاری سکھانے کیلئے ایک میوزک اکیڈمی کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس سے ان کے مداحوں کو اپنی گلوکاری کے فن کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔

چاہت کی مسلسل کامیاب ویڈیوز اور بڑھتی ہوئی مقبولیت نے انہیں بین الاقوامی شہرت کا حامل بنا دیا ہے، اور ان کی محنت اور منفرد انداز نے انہیں سوشل میڈیا پر ایک نمایاں مقام دیا ہے۔

مزیدخبریں