ادارہ شماریات کی  مہنگائی کے اعدادوشمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری 

Feb 14, 2025 | 16:05 PM

ایک نیوز: ادارہ شماریات کی  جانب سے  مہنگائی کے اعدادوشمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری کردگئی  ہے۔

ادارہ شماریات کی  جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ   کی گئی ، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ شرح 0.98 فیصدکی سطح پر آ گئی۔  

ایک ہفتے کی دوران 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافے ریکارڈ کیا گیا ، 15 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ 

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 13 مہنگے ہوئے، چکن 15روپے، انڈے 6 روپے ، اور لہسن 10 روپے مہنگا ہوا، چینی ایک روپے سے زائد مٹن 9 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔  

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 5 روپے سستے ہوئے، پیاز 3 روپے ، دال چنا اور دال مونگ 6 ، 6 روپے سستی ہوئیں ۔     

مزیدخبریں