سپریم کورٹ میں نئے ججز کے اضافے کیساتھ سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ کر دی گئی

سپریم کورٹ میں نئے ججز کے اضافے کیساتھ سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ کر دی گئی
کیپشن: The seniority list has been updated with the addition of new judges in the Supreme Court

ایک نیوز: سپریم کورٹ میں 6 نئے ججز کے اضافے کیساتھ سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ کر دی گئی ہے۔  

سنیارٹی لسٹ کے مطابق  چیف جسٹس کے بعد جسٹس منصور علی شاہ پہلے نمبر پر ، جسٹس منیب اختر دوسرے ،جسٹس امین الدین خان کا تیسرا، جسٹس جمال مندوخیل کا چوتھا نمبر جسٹس محمد علی مظہر کا پانچواں، جسٹس عائشہ ملک کا سنیارٹی میں چھٹا نمبر جسٹس اطہر من اللہ ساتویں، جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں نمبر پر موجود جسٹس شاہد وحید نویں، جسٹس مسرت ہلالی دسویں، جسٹس عرفان سعادت کا گیارہواں نمبر جسٹس نعیم اختر افغان سنیارٹی لسٹ میں بارہویں نمبر پر ہیں۔  

جسٹس شہزاد ملک  سنیارٹی لسٹ میں  تیرہویں نمبر پر ،جسٹس عقیل عباسی چودھویں نمبر پر موجود، جسٹس شاہد بلال حسن کا پندرہواں نمبر ہے ،جسٹس ہاشم کاکڑ سولویں، جسٹس شفیع صدیقی سترہویں نمبر پر ہیں ،جسٹس صلاح الدین پنور اٹھارہویں، جسٹس شکیل احمد کا سنیارٹی میں انیسواں نمبر ہے،جسٹس عامر فاروق سنیارٹی میں بیسویں، جسٹس اشتیاق ابراہیم کا اکیسواں نمبر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بائیسویں، جسٹس سردار طارق تئیسویں ،جسٹس مظہر عالم میاں خیل سنیارٹی لسٹ میں چوبیسویں نمبر پر  موجود ہیں۔   

خیال رہے گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزریراعظم محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ میں 6نئے ججز کی منظوری دی تھی۔