ملک بھر میں چینی کا مجموعی سٹاک 47 لاکھ 99 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گیا 

ملک بھر میں چینی کا مجموعی سٹاک 47 لاکھ 99 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گیا 
کیپشن: The total stock of sugar across the country has reached 47 lakh 99 thousand metric tons

ایک نیوز: ملک بھر میں چینی کا مجموعی سٹاک 47 لاکھ 99 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گیا  ہے۔

 دستاویزات کے مطابق رواں سیزن میں چینی کی نئی  پیداوار 38 لاکھ 48 ہزار میٹرک ٹن ہوئی، پنجاب میں رواں سیزن میں 25 لاکھ 79 ہزار ٹن چینی کی پیداوار ہوئی، سندھ میں پیداوار 10 لاکھ 43 ہزار، کے پی میں 2 لاکھ 26 ہزار ٹن رہی ، رواں سیزن میں 4 کروڑ 24 لاکھ ٹن سے زائد گنے کی کرشنگ کی گئی ۔  

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ  رواں سال چینی کا 17 لاکھ ٹن سے زائد سٹاک استعمال کیا جا چکا ہے، شوگر ملز کے پاس اس وقت 30 لاکھ 98 ہزار ٹن کا سٹاک موجود ہے، پنجاب کی 41 شوگر ملز کے پاس 20 لاکھ ٹن چینی کا سٹاک موجود ہے، سندھ کی 31 شوگر ملز کے پاس 8 لاکھ 81 ہزار ٹن چینی کا سٹاک موجود، خیبر پختونخواہ کی 4 شوگر ملز کے پاس 2 لاکھ 10 ہزار ٹن کا سٹاک موجود ہے۔