ایک نیوز: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیاگیاہے۔
آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر انعام اور ٹرافی دی جائے گی، رنرز اپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر انعام ملے گا ، سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر فی ٹیم ملے گا ۔
آئی سی سی کا کہنا ہے 2017 کے مقابلے میں 2025 کی چمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے، مجموعی طور پر چمپئنز ٹرافی 2025 کی انعامی رقم 6.9 ملین ڈالر رکھی گئی ہے ۔