سربراہ جی ڈی اےاورگورنرسندھ میں اہم ملاقات

سربراہ جی ڈی اےاورگورنرسندھ میں اہم ملاقات
کیپشن: Important meeting between GDA chief and Governor Sindh

ایک نیوز:سربراہ جی ڈی اےپیرپگارااورگورنرسندھ کامران ٹیسوری میں اہم ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق سربراہ جی ڈی اےاورگورنرکامران ٹیسوری نےسندھ کی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔
پیرپگاراکاکہناتھاکہ ہمارا احتجاجی دھرنا کسی ادارے کے خلاف نہیں 8 فروری کے الیکشن میں کس طرح پیپلز پارٹی کو دھاندلی کی کھلی چھوٹ دی گئی، یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
سربراہ جی ڈی اےکامزیدکہناتھاکہ انتخابی نتائج پیپلز پارٹی نےخریدے ہیں،ہمارا احتجاج ، دھرنا انتخابی نتائج اور دھاندلی کےخلاف ہے ۔
پیرپگاراکامزیدکہناتھاکہ فوج وفاق کےاستحکام کی علامت ہے ،ہمارا احتجاج کسی ادارے کےخلاف نہیں الیکشن بیچےجانے پر ہے۔ 
پیرپگاراکاکہناتھاکہ پاک فوج ہماری ہے اور ہم پاک فوج کے ہیں ،ہمارا احتجاج صرف اور صرف انتخابی دھاندلی کے خلاف ہے جو ہمارا جمہوری اور قانونی حق ہے ۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کاکہناتھاکہ ملک کو آپ کے سیاسی تجربہ کی ضرورت ہے،ملکی سیاست کو پیرپگارا کی دانش مندانہ سوچ کی ضرورت ہے،چاہتا ہوں آپ ملکی ، معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے آگے بڑھیں اور رہنمائی فرمائیں ۔