لاہور:پی سی بی بورڈآف گورنرزکااجلاس،اہم فیصلےکرلئےگئے

Feb 14, 2024 | 21:50 PM

ایک نیوز:لاہورمیں پی سی بی بورڈآف گورنرزکااجلاس ہوا،ممبران نےاہم فیصلےکرلئے۔
تفصیلات کےمطابق محسن نقوی کےزیرصدارت پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کےبورڈآف گورنرزکااجلاس ہوا۔
ذرائع کےمطابق محسن نقوی کے بورڈ سربراہ کا چارج سنبھالنے کے بعد یہ پہلا باضابطہ اجلاس تھا،وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور میں ہونے والے  اہم اجلاس میں پی ایس ایل کے انتظامات پر مشاورت کی گئی، بورڈ ممبران نے پی ایس ایل بجٹ کی منظوری بھی دی،پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے بھی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی توسیع پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا،پی سی بی معاملات میں بہتری اور اہم فیصلوں کا اختیارچیئرمین محسن نقوی کو دے دیا گیا۔ نو منتخب چیئرمین پی سی بی میں تبدیلیوں کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

مزیدخبریں