ریاست مخالف موادکاالزام ،علیمہ خان کوایک اورنوٹس جاری

ریاست مخالف مواد ،علیمہ خان کوایک اورنوٹس جاری
کیپشن: Another notice issued to Alima Khan for anti-state content

ایک نیوز:ریاست مخالف موادکاالزام ،ایف آئی اےنےعلیمہ خان کوایک اورنوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ایف آئی اےکی جانب سےعلیمہ خان کوایک بارپھرطلبی کانوٹس جاری کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق ایف آئی اےٹیم کی جانب سےنوٹس علیمہ خان کی رہائش گاہ پرپہنچادیاگیا،علیمہ خان کو16فروری صبح11بجےطلب کیاگیا،علیمہ خان کو ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں طلب کیا گیا۔ نوٹس ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کی جانب سے جاری کیا گیا ۔
نوٹس کےمطابق عدم حاضری کی صورت میں سمجھا جائے گا کہ صفائی میں کہنے کو کچھ نہیں ہے، عدم حاضری کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔