ایک نیوز:بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ کاسلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان عوامی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام میں صوبائی حکومت بنانے کیلئے اہم بیٹھک ہوئی۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اورسربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کی ملاقات حوصلہ افزارہی، حکومت سازی کے عمل میں ن لیگ کو شریک کرکے دونوں پارٹیاں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، بلوچستان میں حکومتی فارمولے پر مزید بات چیت کیلئےکمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔
ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی بھی بلوچستان عوامی پارٹی سے بات چیت کیلئے تیارہے، ن لیگ کو بھی باپ اور جے یو آئی کی مشترکہ حکومت میں دعوت دی جائے گی۔
واضح رہےکہ بلوچستان اسمبلی کے انتخابات میں جے یو آئی نے11 نشستیں حاصل کی ہیں، جبکہ ن لیگ نے10اوربلوچستان عوامی پارٹی 4نشستوں پرکامیاب ہوئی ہے۔