ایک نیوز:اقتدارکی جنگ میں مسلم لیگ(ن) کوبڑی کامیابی،مزیدچھ آزادنومنتخب ممبران نےپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ(ن) میں آزادامیدواروں کی شمولیت کاسلسلہ جاری ہے۔مزیدچھ آزادارکان صوبائی اسمبلی نےن لیگ میں شامل ہونےکااعلان کردیا۔
پی پی 132 ننکانہ سے سلطان باجوہ، پی پی 225 لودھراں سے شازیہ ترین، پی پی 289 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، پی پی 94 چنیوٹ سے تیمور لالی اور پی پی 283 لیہ سے علی اصغر گورمانی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزرونامزدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےملاقات کےدوران چھ ارکان اسمبلی نےپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مریم نوازنےپارٹی میں شمولیت اختیارکرنےپرنومنتخب ارکان کاشکریہ اداکیااوران کےفیصلےکاخیرمقدم کیا۔
نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتےہوئےمریم نوازکووزیراعلیٰ پنجاب نامزدکرنےپرمبارکباددی۔
اقتدارکی جنگ میں ن لیگ کوبڑی کامیابی؟
Feb 14, 2024 | 19:53 PM