ایک نیوز:نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےکہاہےکہ آئین کے مطابق آزاد امیدوار وزیراعظم کیلئے کھڑا ہوسکتا ہے ، جو اکثریت رکھے گا وہ چاہے پارٹی کا ہو یا آزاد وزیراعظم بن جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کاالیکشن کمیشن کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ فارم 45اور47 کا معاملہ الیکشن کمیشن دیکھ رہا ہے ،نگران حکومت کا ان فارم سے کوئی لینا دینا نہیں ،اگر کسی امیدوار کو شکایت ہےتو قانونی فارم موجود ہیں ۔
مرتضیٰ سولنگی کامزیدکہناتھاکہ اگر کسی امیدوار کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے توانصاف ملنا چاہیے ، مختلف امور کی انجام دہی کیلئے الیکشن کمیشن آتا رہا ہوں ، الیکشن کمیشن 22 فروری تک مکمل نتائج دینے کا پابند ہے ۔
نگران وزیر اطلاعات کاکہناتھاکہ بطور پارلیمانی امور وزیر کے اجلاس بلانے کی سمری پر میرے دستخط ہونگے ،آئین کے مطابق آزاد امیدوار وزیراعظم کیلئے کھڑا ہوسکتا ہے ، جو اکثریت رکھے گا وہ چاہے پارٹی کا ہو یا آزاد وزیراعظم بن جائے گا۔
جواکثریت رکھےگاپارٹی کاہویاآزادوزیراعظم بن جائےگا،مرتضیٰ سولنگی
Feb 14, 2024 | 19:17 PM