لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تیزی،گزشتہ24گھنٹوں میں 4ہلاک

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تیزی،گزشتہ24گھنٹوں میں 4ہلاک
کیپشن: Israeli airstrikes on Lebanon increased, 4 killed in the last 24 hours

ایک نیوز:لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تیزی آگئی ،گزشتہ24گھنٹوں میں 4افرادہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق فلسطین کےبعداسرائیلی جنگی طیاروں نےلبنان پربھی حملےتیزکردیے۔
ترجمان اسرائیلی فوج ڈینیئل ہگاری کاکہناہےکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان میں وسیع پیمانے پر فضائی حملے شروع کر دیےہیں،گزشتہ 24گھنٹوں میں جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں دو بچوں سمیت چار افرادہلاک ہو گئے۔
ترجمان اسرائیلی فوج کےمطابق جنوبی لبنان سے ہونے والے حملوں میں آج ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال 7اکتوبرسےغزہ کواسرائیل اپنی دہشتگردی کانشانہ بنارہاہے،جس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے۔