ایک نیوز:اٹھارہ ہزاری میں نامعلوم ملزمان کی پولیس پرفائرنگ،جوابی کارروائی میں 1ملزم اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک جبکہ2فرار ہوگئے۔
پولیس کےمطابق اٹھارہ ہزاری کےعلاقےڈال موڑ ناکے پر موٹرسائیکل پرسوارتین مسلح افراد نےپولیس پرفائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے ملزمان فرار ہونےپرمجبورہوگئے، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،جبکہ ،دو ملزم فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کےمطابق ہلاک ملزم ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کی 15وارداتوں میں ملوث اشتہاری نکلاہے،ہلاک ملزم نے جھنگ، قصور، خانیوال، ساہیوال، ملتان اور وہاڑی سمیت دیگر اضلاع میں مختلف سنگین وارداتوں کا ارتکاب کیا،ہلاک ملزم کی شناخت اسلم عرف بھولاکےنام سےہوئی ہے۔
پولیس کےمطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے جائے وقوعہ کے گردونواح میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ شہریوں کے جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
نامعلوم ملزمان کی پولیس پرفائرنگ،جوابی کارروائی میں 1ملزم ہلاک،2فرار
Feb 14, 2024 | 18:05 PM