راولپنڈ ی میں آن لائن اشتہارات کے ذریعے کچے کے ڈاکؤوں نے مری کے دو مزید نوجوانوں کو تاوان کیلئے اغواء کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق گاڑی لینے قصور جانے والے شفقت ستی اور اویس ستی کچے کے ڈاکؤوں کے ہتھے چڑھ گئے، دونوں نوجوان نے فیس بک پر گاڑی کا اشتہار دیکھا ،گاڑی لینے لاہور پہنچے وہاں سے انہیں قصور بلایا گیا۔
مغوی کے والد کے مطابق قصور پہنچنے پر دریا کنارے گاڑی دکھانے کیلئے بلایا گیا،مغوی نوجوان دریا کنارے پہنچے تو ان کے موبائل بند ہوگئے 05 فروری کچے کے علاقے میں اغواء کر کے لے جایا گیا 07 فروری کو گھر کال آئی اور ڈھائی کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔
مغوی کے والد نے کہا کہ میں غریب شخص ہوں تاوان کہاں سے لاؤں، ہائی روف کیری بیچ کر 9 لاکھ روپے لیکر گاڑی لینے گئے تھے، بیٹوں نے فیس بک پر گاڑی کا اشتہار دیکھا تو ٹریپ ہو کر چلے گئے، آئی جی پنجاب اور تھانہ مری میں بھی درخواستیں دیں، پولیس کہہ رہی ہے مغوی سندھ کے کچے کے علاقے میں ہیں کچھ نہیں کر سکتے ۔