ویب ڈیسک : اہم آئینی عہدوں کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے مشاورتی عمل تیز کر دیا، صدر پاکستان ، چیئر مین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کون ہوں گے ؟نام سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق صدر کے عہدے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری کا نام کی زیر غور ہے جبکہ چیئر مین سینیٹ کیلئے شیری رحمان ،سلیم مانڈوی والا کے ناموں پر غورکیا جارہا ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے یوسف رضا گیلانی ،خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف کا نام زیر غور ہیں ،یوسف رضا گیلانی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔
ذرائع پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کرے یا نہ کرے تمام آئینی عہدوں پر اپنے امیدوار لازمی کھڑے کرے گی۔