ویب ڈیسک : ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان شراکت اقتدار کا فارمولا کیا طے ہوا؟ دونوں جماعتوں کے درمیان شراکت اقتدار کے حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق پپیلزپارٹی نے 5 برس بلارکاوٹ حکومتی مدت پورنے کی گارنٹی دی، پیپلزپارٹی ؒنے یقین دہانی کرائی کہ صدارتی عہدہ لینے کے بعد پپیلزپارٹی عدم اعتماد نہیں لائے گی، پیپلزپارٹی کی طرف سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھرپور حمایت دی جائے گی،مفاہمتی فارمولے کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب میں اتحادیوں کا خیال رکھے گی، مسلم لیگ ن بلوچستان میں بننے والی حکومت کو تعاون دے گی، مفاہمتی فارمولے میں میثاق معیشت کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔