نوازشریف وفاق اور پنجاب کی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے ،مریم نواز

Feb 14, 2024 | 14:47 PM

‏ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ نوازشریف نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ،نوازشریف وفاق اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے ۔

تفصیلات کےمطابق مریم نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نہ کرنے سے اگر کوئی یہ اخذکرتا  ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں۔   اگلے ۵ سال وہ نا صرف نوازشریف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے انشاءاللّہ۔  مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف انتخابی تقاریر میں میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔   جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انھیں نواز شریف کے اصولی موقف کا پتہ ہے۔

مریم نواز نے مزید کہاکہ شہباز شریف اور میں نوازشریف  کے سپاہی ہیں، انکے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے  اللّہ ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین ۔

مزیدخبریں