سب کو ملکر چلنا ہوگا :چودھری شجاعت کی اعجاز الحق سے اہم ملاقات

Feb 14, 2024 | 13:59 PM

ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق، چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں آئندہ کی حکومت سازی اور ملکی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ۔

بعدازاں مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اعجاز الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج صبح سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے، اعجاز الحق صاحب آج تشریف لائے انہوں نے عزت دی۔اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ چودھری شجاعت سے بڑی خوشگوار ملاقات ہوئی ، چودھری شجاعت حسین میرے بڑے بھائی ہیں، ان سے مشاورت ہوئی ہے، چودھری صاحب کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور ان سے حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کیلئے کون اس وقت بہتر ہے اور کیا بہتر کیا جا سکتا ہے یہ ضروری ہے ، ہم نے سے تھوڑا سے وقت مانگا ہے، اپنی جماعت سے صلاح مشورے کے بعد بات چیت آگے بڑھائیں گے،سب کو پاکستان کے مفاد بارے سوچنا چاہیے۔مسلم لیگ ق رہنما چودھری شجاعت حسین  نے کہا کہ معیشت ہمارا ایجنڈا ہونا چاہیے، ملک کو آگے لے کر جانا ہے،قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا، جس سے بھی بات ہوگی انفرادی نہیں بلکہ پارٹی کی بنیاد پر ہوگی۔

مزیدخبریں