نئی حکومت:آئی ایم ایف کیساتھ نیا قرض پروگرام

Feb 14, 2024 | 12:42 PM

ویب ڈیسک :نئی حکومت ، آئی ایم ایف کیساتھ نیا قرض سائن کرے گی ،موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے ساتھ آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام سائن کیے جانے کا امکان ہے۔

ذ رائع کے مطابق  آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کیلئے آئی ایم ایف وزارت خزانہ کو تجاویز دے گا،  آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی 3 سال کیلئے سائن کیے جانے کا امکان ہے،  نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات دوسرے اقتصادی جائزہ کے ساتھ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق  6 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام سائن کیا جا سکتا ہے، نئے قرض پروگرام سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ تمام شرائط پر عملدرآمد کیلئے یقین دہانی کرائی جائے گی ،نئے قرض پروگرام کے تحت بجلی، گیس مہنگی اور سبسڈیز پر مزید کٹوتی کی جائے گی۔ نیا قرض پروگرام موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ سے زیادہ مشکل شرائط پر مبنی ہو گا۔

مزیدخبریں