پیٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

petrol price may increase in next 15 days
کیپشن: petrol price may increase in next 15 days

ویب ڈیسک: یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔ پیٹرول کی قیمت میں بھی 80 پیسے فی لیٹر کا معمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔اگر نگراں حکومت ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرتی ہے تو ڈیزل کی قیمت موجودہ 278.96 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 286.97 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پیٹرول پر 9.43 ڈالر فی بیرل پریمیئم ادا کیا ہے جو گزشتہ پندرہ روز میں کم ہوکر 9.47 ڈالر اور ایچ ایس ڈی درآمدات پر 6.50 ڈالر فی بیرل پریمیم ہے۔ پیٹرول پر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کا تخمینہ 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 1.70 روپے فی لیٹر ہے۔
امکان ہے کہ حکومت مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے فی لیٹر کے معمولی اضافے کی وجہ سے اسے 186.62 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھ سکتی ہے۔تاہم لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جو موجودہ قیمت 166 روپے 86 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر 169 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا۔