ویب ڈیسک : ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حلقہ پی پی 122میں تحریک انصاف کا حمایت یافتہ آزاد امیدوار دوبارہ گنتی میں جیتی ہوئی نشست ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سے ری کاونٹنگ میں سیٹ چھن گئی۔ دوبارہ گنتی میں ریٹرننگ آفسر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کرنل(ر) محمد ایوب کو فاتح قرار دیدیا۔
8فروری کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد خاوراحمد کامیاب ہوئے تھے۔ دوبارہ گنتی ہوئی تو مسلم لیگ نون کے ایوب خان گادھی 69538ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے ، جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سعید احمد سعیدی 69250ووٹ حاصل کرسکے ،مسلم لیگ ن کے امیدوار ایوب گادھی 288ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرارپائے ۔