ویب ڈیسک:پی ایس ایل کے آفیشل اینتھم ”کُھل کے کھیل“ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔گانے میں گلوکار علی ظفر کا ساتھ معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے دیا ۔
علی ظفر نے ایکس پر ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کل بدھ کو گانا ریلیز کردیا جائے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ابتدائی تینوں سیزنز کے ترانے علی ظفر نے گائے تھے، 2017 میں ’’سیٹی بجے گی‘‘ والا اینتھم اب بھی سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا جہاں2 بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔