اتحادیوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Feb 14, 2024 | 00:42 AM

ویب ڈیسک:سربراہ ق لیگ شجاعت حسین کی رہائش گاہ  پر ہونے والی سیاسی قائدین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملکی سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی اور صادق سنجرانی نے شرکت کی۔
 ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پر سیاسی قائدین کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی بیٹھک کے دوران شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں کو بتایا کہ پارٹی نے انہیں وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف نےکہا کہ اگر تمام قائدین ووٹ دینے کا یقین دلائیں تو آج اس کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے،تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شہباز شریف کو حمایت کا یقین دلایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی کمیٹیاں فیصلہ کریں گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت کامؤقف ہے  پہلے مرحلے میں پی پی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنےگی جبکہ  دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ بن سکتی ہے۔ 
 واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے لیکن وزارتیں نہیں لیں گے۔

مزیدخبریں