آئی جی پنجاب اولیو گرین یونیفارم کو تبدیل کرنے کے خواہاں

آئی جی پنجاب اولیو گرین یونیفارم کو تبدیل کرنے کے خواہاں
کیپشن: IG Punjab Wants To Change Olive Green Uniform

 ایک نیوز:اعلی افسران پنجاب پولیس کی اولیو گرین یونفیارم کے رنگ سے غیر مطمئن،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور خود بھی اولیو گرین یونیفارم کو تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کی رائے سے اتفاق کر لیا۔لاہور پولیس کے دربار میں بھی موجود افسران کی رائے لی گئی۔زیادہ تر افسران نے یونفیارم کی تبدیلی کے حق میں فیصلہ دیا۔

  پنجاب پولیس میں موجودہ اولیو گرین وردی تبدیل کرکے ایس پی یو کی گرے رنگ کی وردی پر منتقل کیا جانے کا سروے کا آغاز کردیا گیا۔ تمام اضلاع کو اولیوگرین اور گرے رنگ کی تصاویر لگا سروے فارم بھجوا دیئے گئے۔

رواں ہفتے تک سروے مکمل کرکے رپورٹس آئی جی آفس بھجوانے کاحکم

اضلاع کی رپورٹس کے بعدقوانین کو مدنظر رکھ کر وردی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ اعلی سطحی اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کریں گے ۔

سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے دور میں وردی تبدیل کرکے اولیوگرین پر منتقل کی گئی تھی۔ وردی کی تبدیلی کو اکثر  افسران نے ناپسند کیا تھا۔

سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی نے بھی وردی تبدیل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔امجد جاوید سلیمی کی جلدی تبدیلی کی وجہ سے وہ یونفیارم کو تبدیل نہ کر سکے 

سابق وزیراعلی پرویزالہی نے بھی اولیو گرین وردی تبدیل کرکے پرانی یونیفارم پر منتقلی کا اعلان کیا تھا ۔حکومت کی جلد تبدیلی کی وجہ سے یونیفارم تبدیل کرنے کا موقع نہ ملا۔