ایک نیوز :آئی جی پنجاب نے مزید 25 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کر دئیے ۔ تمام افسران کو فوری چارج لینے کا حکم دیدیاگیا۔
واضح رہے کہ 12فروری کو بھی آئی جی پنجاب نے پنجاب بھر سے 138 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کر دیئے تھے ۔ محمد راشد ایس ڈی پی او پتوکی قصور ، خالد اسلم صدر قصور حسن فاروق کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جبکہ افتخار رسول ایس ڈی پی او ننکانہ ،ناصر نواز سانگلہ ننکانہ ، سلیم حیدر بارہ گر ننکانہ ، نواز سیال کو فیروز والہ شیخوپورہم میں تعینات کردیا گیا تھا۔
شفقت علی ایس ڈی پی او صدر شیخوپورہ ، طارق محمود ستی شیخوپورہ ، ثقلین جعفر صفدرآباد شیخوپورہ ، محمد یوسف ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اوکاڑہ ، محمد اشرف ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز پاکپتن، محمد انور کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے۔