ملالہ یوسفزئی کی ٹام کروز سے ملاقات

Feb 14, 2023 | 22:50 PM

ایک نیوز :پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی اکیڈمی ایوارڈ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے پر ہالی ووڈ سُپر اسٹار ٹام کروز سے ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق دنیا بھر سے 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکاروں نے آسکرز کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔اس ظہرانے میں ملالہ یوسفزئی نے بھی ہالی ووڈ دستاویزی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شرکت کی جہاں ان کی ملاقات ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز، سٹیون سپیلبرگ اور کیٹ بلانشیٹ سمیت دیگر ہالی ووڈ لیجنڈز سے ہوئی۔

مزیدخبریں