فلم 'تارے زمین پر' میں جلوہ گر ہونیوالی فنکارہ چل بسیں

Feb 14, 2023 | 22:38 PM

 ایک نیوز:بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم 'تارے زمین پر' میں مختصر دورانیے کے لیے پیش ہونے والی بھارت کی معروف آرٹسٹ للیتا لجمی 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

للیتا لجمی کا انتقال 13 فروری بروز پیر کو ہوا، وہ معروف بھارتی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر گورو دت کی ہمشیرہ تھیں جن کی موت کی تصدیق معروف آرٹ فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی۔

 فنکارہ نے عامر خان کی فلم تارے زمین پر  میں گیسٹ اپیئرنس دی تھی جس میں وہ پینٹنگ کے مقابلے کی جج تھیں۔للیتا لجمی کو کلاسیکل رقص میں بھی کافی دلچسپی تھی۔

خیال رہے کہ فلم تارے زمین پر اپریل 2008 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر کئی عرصے تک راج کیا۔

مزیدخبریں