ایک نیوز:پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 23 کااختتام ہوگیا۔اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نےکثیرالملکی میری ٹائم مشق امن کی اختتامی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر, سیکٹری دفاع, گورنر سندھ اور چیف منسٹر سندھ بھی تقریب میں موجود تھے ۔
مشق امن 23 کی اختتامی تقریب میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس نے بھی شرکت کی ۔
ترجمان کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا.وزیراعظم پاکستان کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی.
مشق میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی.آٹھویں کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن چھ روز تک جاری رہی جس میں 50 سے زائد ممالک شریک تھے.