ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی انگلی فریکچر ہوگئی

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی انگلی فریکچر ہوگئی
کیپشن: Multan Sultans fast bowler Shahnawaz Dhani fractured his finger

ایک نیوز :ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوگیا۔
ترجمان ملتان سلطانز کا کہنا ہے کہ شاہنوازدھانی کی انگلی فریکچر ہو گئی ہے، دھانی کے متبادل کھلاڑی کیلئے مشاورت جاری ہے۔ شاہنواز دھانی کے متبادل کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ ہو سکتے ہیں۔