پاکستان ڈیفالٹ،عالمی ریٹنگ ایجنسی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Feb 14, 2023 | 20:04 PM

ایک نیوز : پاکستان کے ڈیفالٹ کے خدشے کے باعث عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ گرا کر ٹرپل سی کرکے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

 تفصیلات کے مطابق فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی غیر ملکی کرنسی میں قرض حاصل کرنے کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے کم کرکے ٹرپل سی کی گئی۔ ریٹنگ میں تنزلی زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے سبب کی گئی ہے۔ ہم سمجھتےہیں کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کا نواں جائزہ کامیاب ہوگا۔ ڈیفالٹ یا قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ ایک حقیقی امکان ہے، نویں جائزے کی تکمیل آمدنی کے پیشگی اقدامات، ریگولیٹڈ ایندھن قیمتوں سے مشروط ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتےہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح کم رہےگی۔مالی سال 2023 میں معمولی بہتری ممکن ہے

ذرائع کاکہنا ہے کہ  آئی ایم ایف پروگرام کے بقایا 2.5 ارب ڈالرز کے علاوہ دیگر ذرائع سے 3.5 ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔

فچ کے مطابق  درآمدات کم کرنے اور  زرمبادلہ ذخائر میں کمی سےکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ شرح سود بڑھانے اور توانائی کا استعمال کم کرنے سے بھی کم ہوا۔

فچ کے مطابق رقم کا ملنا آئی ایم ایف معاہدےکےساتھ مشروط ہے، دوست ممالک پرانےقرض رول اوور کے ساتھ مزید 5 ارب ڈالرز دینے پر آمادہ ہیں۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.7 ارب ڈالر رہےگا، مالی سال 2022 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تھا۔

مزیدخبریں