لاہور،28 سالہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Feb 14, 2023 | 19:08 PM

ایک نیوز:صوبائی دارلحکومت کے علاقے نشترکالونی میں 28سالہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نشترکالونی پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دلو خورد سے گرفتار کیا۔ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر 28 سالہ کوثر بی بی سے زیادتی کی, بعد میں چھوڑ کر بھاگ گیا۔ملزم عدنان کیخلاف مقدمہ درج،  انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کاکہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

مزیدخبریں