ایک نیوز :وفاقی محتسب نے مقا می کمپنیوں کی تیار کر دہ گا ڑ یوں کی قیمتوں میں یک طر فہ اضا فے کے خلا ف عوامی شکایات پر نوٹس لے لیا ۔
وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اخبا رات میں شا ئع ہو نے والی خبروں اور کرا چی و دیگر شہروں سے ملنے والی متعدد شکا یات پر گا ڑیوں کی قیمتوں میں من ما نی مر ضی سے یک طر فہ اضا فے کا نوٹس لیتے ہو ئے وزارت صنعت و پیدا وارسے14 دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مقا می طور پر گاڑیاں تیار کر نے والی کمپنیوں کی طر ف سے آ ئے روز قیمتوں میں یکطر فہ اضا فہ بد انتظا می کے زمر ے میں آ تاہے، جس سے خر یدار پر یشا ن ہیں۔ ریگو لیٹر ی اتھا رٹی ہونے کے نا طے وزارت صنعت و پیداوارکی ذمہ داری ہے کہ وہ گا ڑ یوں کی قیمتوں کو چیک کر ے اور ان کے تعین کے سلسلے میں کو ئی میکنزم تیار کرے۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ انجینئر نگ ڈو یلپمنٹ بو رڈ (ای ڈی بی)کے پا س ایسا کو ئی میکنزم نہیں ہے کہ وہ گا ڑیوں کی قیمتوں کو ریگو لیٹ یا ان کی نگرا نی کر ے۔
اس صو رتحا ل کے پیش نظر وفاقی محتسب نے عوامی مفاد میں معا ملے کا نوٹس لیتے ہو ئے وزارت صنعت و پیدا وار اور ای ڈی بی سے مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے۔